Site icon Daily Pakistan

اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد

اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد

اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد

اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق اس دوران پارٹی رہنما، وکلا اور پی ٹی آئی بانی کے اہل خانہ سے ملاقات پر بھی پابندی ہوگی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی پنجاب حکومت نے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔

Exit mobile version