Site icon Daily Pakistan

اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے، فیصل چوہدری

اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے، فیصل چوہدری

اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے، فیصل چوہدری

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج بغیر وجہ 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر ملاقات کیلیے عدالت سے رجوع کیا، آج عدالتی احکامات کے باوجود بانی تک رسائی نہیں دی گئی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کا نام ہے اور جو وہ کہتے ہیں وہی پارٹی میں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو گروپنگ کی بات کر رہے ہیں وہ بھی بانی پی ٹی آئی کے تابع ہیں، اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے۔

Exit mobile version