تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔دی گارجین کی رپورٹ میں ایرانی خبر رساں ادارے کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے دی گئی عام معافی کا اطلاق ایران میں دہری شہریت کے حامل قیدیوں پر نہیں ہو گا۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ اقدام سے ریاستی کریک ڈاؤن کے بعد ملک گیر بدامنی کو روکنے میں مدد ملے گی۔
ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان

ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان