Site icon Daily Pakistan

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پاکستان کی بھات کو شکست

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پاکستان کی بھارت کو شکست

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پاکستان کی بھارت کو شکست

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر حساب برابر کر دیا ۔
پاکستان نے بھارت کا ۱۸۲ رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا ۔
محمد رضوان نے ۷۱ اور محمد نواز نے ۲۰ گیندوں پر ۴۲ رنز کی اننگز کھیلی اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم ۱۴ اور فخرزمان ۱۵ اور محمد نواز ۲۰ گیندوں پر ۴۲ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بھارت نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔
بھارت نے مقررہ ۲۰ اوورز میں۷ وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۱ رنز بنائے ، ویرات کوہلی ۶۰رنز بناکر نمایاں رہے۔

Exit mobile version