Site icon Daily Pakistan

ایف آئی اے کو بھی عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا

ایف آئی اے کو بھی عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا

ایف آئی اے کو بھی عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایف آئی اے کو بھی عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا۔عارف علوی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر کے کسی اور صوبے میں منتقل کر دیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ عارف علوی سابق صدر ہیں ایسے کیوں گرفتار کریں گے، عارف علوی پر اگر بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے گیے، عدالت ان مقدمات کو ختم کر دے گی۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے 12 دسمبر تک سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکا تھا۔

Exit mobile version