Site icon Daily Pakistan

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دووزارتیں ملنے کا امکان

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دووزارتیں ملنے کا امکان

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دووزارتیں ملنے کا امکان

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دووزارتیں ملنے کا امکان ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ اور دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کابینہ میں وزراءکی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزراءکی تعداد 20 ہونے کی صورت میں ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا کوئی امکان نہیں جب کہ سندھ کی گورنر شپ کے لیے نام پر ایم کیو ایم میں دو رائے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک گروپ کامران ٹیسوری کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے اور دوسرا گروپ خوش بخت شجاعت کو گورنر بنانا چاہتا ہے۔

Exit mobile version