Site icon Daily Pakistan

ایکس کی بندش کیخلا ف سماعت میں آئینی ترمیم کا تذکرہ

ایکس کی بندش کیخلا ف سماعت میں آئینی ترمیم کا تذکرہ

ایکس کی بندش کیخلا ف سماعت میں آئینی ترمیم کا تذکرہ

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم آچکی ہے، درخواست گزار سے استدعا ہے کہ کوئی بات یا سوال نہیں اٹھا سکتا، کیا سوشل میڈیا ایپس پر پابندی ہے؟وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایکس پر پابندی کا نوٹیفکیشن موجود ہے۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میڈیا پر پابندی لگا دی گئی ہے۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ یہ کیس ہمارے سامنے نہیں، آپ ایکس پر پابندی کے خلاف آئے اور اب صحافت کی بات کرنے لگے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ سب کا وقت قیمتی ہے، عدالت کا وقت بہت قیمتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

Exit mobile version