امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاس میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماں نے اسرائیل لبنان کشیدگی کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماں نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔ جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اسرائیل اور لبنان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں ایک دن میں کم از کم 356 افراد شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔