برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے 2019 سے اب تک 100,000 پانڈ سے زیادہ مالیت کے تحائف اور فوائد کا اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ رقم کسی بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ کے انکشافات سے زیادہ ہے۔کیر سٹارمر اپریل 2020 سے لیبر کے رکن پارلیمنٹ ہیں، جو جولائی میں اقتدار حاصل کر چکے ہیں۔وہ ایک امیر تاجر سے ہزاروں پانڈ مالیت کے کپڑے وصول کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور تمام تحائف ظاہر کیے ہیں۔