Site icon Daily Pakistan

برطانیہ اور فرانس میں فلسطینی ریاست بنانے کی صلاحیت نہیں: امریکا

برطانیہ اور فرانس میں فلسطینی ریاست بنانے کی صلاحیت نہیں: امریکا

برطانیہ اور فرانس میں فلسطینی ریاست بنانے کی صلاحیت نہیں: امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر متعلقہ اور نقصان دہ قرار دے دیا۔فاکس ریڈیوسے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے قائم ہو سکتی ہے، مغربی ممالک میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست بنا سکیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ یورپی اور شمالی امریکی حکومتیں جو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں، وہ حقیقت سے منہ موڑ رہی ہیں، مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے، یہ ممالک نہ تو یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں ہوگی اور نہ یہ کہ اس کی حکومت کون سنبھالے گا، انہوں نے اس عمل کو حماس کی حوصلہ افزائی قرار دیا۔
مغربی ممالک کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حالیہ کوششیں دراصل حماس کو انعام دینے کے مترادف ہیں، آج اگر کوئی فلسطینی ریاست بنانے کی بات کرتا ہے تو وہ دراصل حماس کو انعام دے رہا ہے، جو اب بھی بیس سے زائد یرغمالی اور پچاس سے زیادہ لاشوں کو اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہے۔مغربی اقدامات دراصل نقصان دہ ہیں، ان سے صرف حماس کو مزید ہٹ دھرمی کی وجہ ملتی ہے کہ وہ جنگ بندی پر راضی نہ ہو اور یرغمالیوں کو رہا نہ کرے۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا سمیت کئی مغربی ممالک کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ درحقیقت داخلی سیاسی دبا کا نتیجہ ہے، نہ کہ کسی جغرافیائی یا سٹریٹجک حکمت عملی کا نتیجہ، یہ فیصلے حقیقی امن کے لیے نہیں بلکہ مقامی سیاسی دبا کو کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version