بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 1لاکھ37 ہزار سے زائد نئےکوروناکیسز سامنے آ گئے

Monday, 3 January, 2022

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ37 ہزار سے زائد نئےکوروناکیسز سامنے آ گئے۔ انگلینڈ اور ویلز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 لاکھ37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔ رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نئی ٹرم کے آغاز پر سیکنڈری طلبہ پر اسکول میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اٹلی میں 61 ہزار اور فرانس میں 58 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ فرانس میں آج سے ویکسین شدہ افراد کے کورونا مثبت ٹیسٹ آنے پر قرنطینہ کی مدت 10 دن سے کم کر کے 7 دن کر دی گئی جبکہ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ کی مدت 5 روز ہو گی اس کے علاوہ غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹیسٹ مثبت آنے پر 10 روز قرنطینہ کرنا ہو گا ۔

رپورٹس کے مطابق فرانس میں آج سے 6 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں