Site icon Daily Pakistan

بس بہت ہو گیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے: بیرسٹر گوہر

بس بہت ہو گیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے: بیرسٹر گوہر

بس بہت ہو گیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا بانء پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا۔گوہر علی کا کہنا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہو گیا۔بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں۔دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی، احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کر دی گئی تھی۔

Exit mobile version