Site icon Daily Pakistan

بلال یاسین پر حملے کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

بلال یاسین پر حملے کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر ہونے والے حملے کے عینی شاہد اور سابق کونسلر میاں اکرام نے واقعے کی روداد سنائی ہے۔
سابق کونسلر میاں اکرام نے بتایا کہ وہ اور بلال یاسین ساتھ کھڑے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور بلال یاسین پر فائرنگ کر دی۔

میاں اکرام نے بتایا کہ چوتھا فائر مس ہوا اور حملہ آور بھاگ گئے، کچھ سیکنڈز بعد واپس آئے مگر ان کا پستول پھر نہ چلا اور ملزمان سے پستول وہیں گر گیا۔ سابق کونسلر نے مزید بتایا کہ بلال یاسین کو زخمی دیکھ کر ہم ان کی طرف بھاگے اور انہیں اسپتال پہنچایا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پستول پر لگے نمبروں سے چھیڑ چھاڑ کی، گولیوں پر موجود فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Exit mobile version