پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گذشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے تاہم ہمسایہ ملک کا دورہ ان کی زندگی کا دوسرا ہے ۔اس سے قبل 2012 میں جب بلاول نے باضابطہ طورپر سیاست کا آغاز کیا تو اپنے والد اور اس وقت کے صدر پاکستان زرداری کے ہمراہ بھارت گئے تھے ۔2012 میں انہوں نے اپنے دور ے کے دوران اجمیر شریف درگاہ پر حاضر ی دی تھی اور اسوقت کے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندی سے ملاقات بھی کی تھی ۔اس دوران انہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بہت کھل کر بھارت کے حوالے سے انے خیالات وجذبات کا اظہار کیا تھا ۔