Site icon Daily Pakistan

بھارتی خاتون یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

بھارتی خاتون یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

بھارتی خاتون یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

بھارتی پولیس نے ٹریولر اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کیالزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں جیوتی ملہوترا کو ریاست چندی گڑھ کے علاقے ہسار سے حراست میں لیا ہے۔
یوٹیوب چینل دیسی۔انڈو۔جو کے نام سے سفری وی لاگز بنانے والے جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر سبسکرائبر کی تعداد پونے 4 لاکھ سے زائد ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کی سرگرمیاں بھارتی سلامتی کے خطرہ تصور کی جارہی تھیں۔
بھارتی پولیس حکام نے الزام لگایا کہ جیوتی نے 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا، خاتون وی لاگر نے پاکستانی ایجنٹوں سے واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات شیئر کیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون وی لاگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version