Site icon Daily Pakistan

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پرمبارکباد

امن کا مطلب دہشتگردی و انتہا پسندی کیخلاف سخت رویہ اختیار کرنا ہے، بھارت

امن کا مطلب دہشتگردی و انتہا پسندی کیخلاف سخت رویہ اختیار کرنا ہے، بھارت

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت نے اس صدارت کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔جے شنکر کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں، دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں، جن کے مختلف عالمی اثرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ نے ترقی پذیر ممالک کو سخت متاثر کیا ہے، شدید موسمی واقعات، سپلائی چین کی غیر یقینی صورتحال اور مالیاتی عدم استحکام ترقی میں رکاوٹ ہے۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ قرضوں کا بوجھ سنگین مسئلہ ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں دنیا پیچھے ہے۔

Exit mobile version