بھارت کی 543 رکنی پارلیمان کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 239 سیٹوں پر آگے ہے۔اپوزیشن کانگریس کے پاس 96، سماج وادی پارٹی کو 32، آل انڈیا ترنمول کانگریس کو 28، شیو سینا کو 10، عام آدمی پارٹی کو 3 سیٹیں ملی ہیں۔ہریانہ میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی بی جے پی سے آگے ہیں، اتراکھنڈ میں بی جے پی تمام سیٹوں پر آگے ہے، وارانسی سیٹ پر نریندر مودی 21 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔بھارت میں دو ایگزٹ پول پہلے ہی نریندر مودی کی پارٹی کی جیت کی پیش گوئی کر چکے ہیں۔