Site icon Daily Pakistan

بھارت کے مرکزی بینک کو روسی زبان میں بم کی دھمکی

بھارت کے مرکزی بینک کو روسی زبان میں بم کی دھمکی

بھارت کے مرکزی بینک کو روسی زبان میں بم کی دھمکی

بھارت کے مرکزی بینک کو روسی زبان میں بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا حالیہ دنوں کے دوران دوسری مرتبہ ہوا ہے، جس پر ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی جمعرات کی شام ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔دوسری جانب دہلی کے 3 اسکولوں کو بھی ای میلز میں بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔بھارتی حکام کے مطابق دھمکی آمیز ای میلز پر اسکولوں کی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ 9 دسمبر کو 44 اسکولوں کو آنے والی گمنام دھمکی آمیز ای میلز کو پولیس نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

Exit mobile version