عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا تھا، انہوں نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروای تھی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ جی ڈے اے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قادین کو بھی مدعو کیا تھا، 19 سیاسی جماعتوں کے قائدین آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں اس وقت بدترین سیلاب آیا ہوا ہے، سیلاب سے کئی قیمتی زندگیاں چلی گئیں، بہت نقصان ہوا۔
آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ براہِ راست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے بجائے حکومت سے ہونے چاہئیں، براہِ راست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہو گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے وزیرِ اعظم اجلاس بلائیں، اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں کو بھی بلائیں۔
بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے: ایمل ولی

بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے: ایمل ولی