بے گھر فلسطینیوں پر ممنوعہ فاسفورس کے گولوں کی بارش شہدا ءکی تعداد 30 ہزار کے قریب ۔تفصیلات کے مطابق رفح، شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کے گولے پھینکے گئے، کل سے اب تک 96 فلسطینی شہید اور 172 زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 878 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 70 ہزار 215 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ہلال احمر نے مسلسل اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں آپریشن 48 گھنٹوں کے لیے روک دیا۔مغربی کنارے کے شہر طوباس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔