Site icon Daily Pakistan

تحریک انصاف ایک حقیقت ہے، لیڈر اندر باہر جاتے رہتے ہیں، شاہد خاقان

تحریک انصاف ایک حقیقت ہے، لیڈر اندر باہر جاتے رہتے ہیں، شاہد خاقان

تحریک انصاف ایک حقیقت ہے، لیڈر اندر باہر جاتے رہتے ہیں، شاہد خاقان

کراچی: شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ہماری اپنی پیدا کردہ مشکل ہے، نیب نے ملک کے سیاستدانوں کو نیک اور پارسا ثابت کیا ہے، ان حالات میں الیکشن کا حصہ بننے کا قائل نہیں ہوں، مجھے نواز شریف بلائیں گے تو چلا جاؤنگا لیکن پارٹی معاملات میں مشاورت میں شامل نہیں ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج معلوم ہوا کہ جج صاحبہ بھی ریٹائر ہورہی ہیں۔ 4 برس ہوگئے ابھی تک معلوم نہیں جرم کیا ہے۔ نیب ہماری اپنی پیدا کردہ مشکل ہے۔ حکومت نیب کا فیصلہ کرلے۔ نیب واحد ادارہ ہے جس کا کام سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے۔ آج تک نیب کے کتنے سیاستدانوں کو عدالت سے سزا دلوائی ہے۔ نیب نے ملک کے سیاستدانوں کو نیک اور پارسا ثابت کیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینکڑوں لوگ ابھی بھی جیلوں میں ہیں۔ سالہا سال کیس چلتا ہے آخر میں پتہ چلتا ہے کیس کچھ ہے ہی نہیں۔ نیب سیاسی بنیادوں پر اثر انداز کرنے کے لئے بنایا تھا۔ پہلا کیس نیب میں 9 سال چلتا رہا۔ چیئرمین نیب دھواں دار تقریریں کرکے کیس بناتے تھے۔ وہ ریٹائر ہوکر چلے گئے کیس وہیں ہیں۔ جھوٹے کیس بنا کر کو لوگوں کی ہتک کی جاتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں کی ملاقاتیں اچھی بات ہے۔ ڈائیلاگ جاری رہنا چاہیئے۔ ان حالات میں الیکشن کا حصہ بننے کا قائل نہیں ہوں۔ ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں۔ تمام جماعتیں مل کر کام کریں گے تو کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں رہی ہے۔ لیڈر تو اندر باہر جاتے رہتے ہیں۔ تحریک انصاف ایک حقیقت ہے۔ پارٹی معاملات پر پارٹی عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔ مجھے نواز شریف بلائیں گے تو چلا جاؤنگا۔ پارٹی معاملات میں مشاورت میں شامل نہیں ہوں۔اس سے پہلے کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کردی۔ ریفرنس کی آئندہ سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔

Exit mobile version