Site icon Daily Pakistan

تحریک انصاف ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی، مفتاح اسماعیل

تحریک انصاف ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی، مفتاح اسماعیل

تحریک انصاف ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نےآئی ایم ایف سے پیٹرول کی قیمت اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ کیا تھا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا عمران خان تو ملک کا قرض کم کرنے آئے تھے پھر قرضہ بڑھ کیسے گیا؟ ان کے دور میں لوگ چینی خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے ہوتے تھے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کی حکومت ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی، انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا پیٹرول کی قیمت اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھائیں گے، آئی ایم ایف کی چھٹی کرنے کے بجائے وہ پاکستان کی چھٹی کرانے چلے تھے۔وزیر خزانہ نے کہا: ’ہم سے کہتے ہیں کہ روس سے تیل خریدو، کیا یہ خود روس سے تیل لے کر آئے؟ کیا پاکستان نے ۷۰ سال میں کبھی روس سے تیل خریدا ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ امریکی لابنگ کے لیے پیسے خرچ کر رہے ہو اور ہمیں امریکی ایجنٹ کہتے ہو‘۔ جبکہ دوسرئ جانب شوکت ترین نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا ان کا کہناتھا کہ بجلی کی قیمت اب ۳۸ روپے ہے جبکہ ہماری حکومت میں ۱۶ روپے تھی ہر چیز گیس کی قیمتیں بھی بڑھانے لگے ہیں ۔

Exit mobile version