Site icon Daily Pakistan

تحریک انصاف چند روز میں اسمبلیاں توڑ دے گی،شاہ محمود

انصاف کا جھنڈا اب بھی ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی

انصاف کا جھنڈا اب بھی ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان چند دنوں میں اسمبلیاں توڑ دیں گے جو نئے انتخابات کیلئے ہمارا سنجیدہ اقدام ہوگا۔ہمارے نمائندے کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام اراکین نے اسمبلی کی تحلیل کا مکمل اختیار عمران خان کو دے دیا ہے اور وہ اگلے چند روز میں پنجاب خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے معاملات کے حل کیلئے صدر مملکت کے توسط سے بات چیت کرنے کی کوشش کی مگر حکومت کے ساتھ فاصلوں میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ہم اداروں کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج کو بھی دور کرنے کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔

Exit mobile version