توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری والی فائل غائب.فائل کی گمشدگی کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد اور ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بطور وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔ عدالت نے وارنٹس کے خلاف درخواست غیرمؤثر قراردیتے ہوئے ،توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری والی فائل کی گمشدگی سے متعلق چیف جسٹس نے آئی جی اور ٹرائل کورٹ کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں فائل گمشدگی کے معاملے پر کیس کی سماعت7 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔