Site icon Daily Pakistan

جلاﺅ گھیرا ﺅ مقدمات ، یاسمین راشد و دیگر پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونیکا امکان

جلاﺅ گھیرا ﺅ مقدمات ، یاسمین راشد و دیگر پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونیکا امکان

جلاﺅ گھیرا ﺅ مقدمات ، یاسمین راشد و دیگر پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونیکا امکان

اگلی سماعت پر پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ پر جلاو گھیراو اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے گلبرگ میں شیر پاو پل پر اشتعال انگیز تقریر، آتشزدگی اور پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزمان کو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاو گھیراو اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی ہیں۔

Exit mobile version