Site icon Daily Pakistan

جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے چھٹے ایڈیشن کےلئے انقرہ میں مضمون نویسی مقابلہ منعقد ہوا

جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے چھٹے ایڈیشن کےلئے انقرہ میں مضمون نویسی مقابلہ منعقد ہوا

جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے چھٹے ایڈیشن کےلئے انقرہ میں مضمون نویسی مقابلہ منعقد ہوا

انقرہ :جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے انقرہ میں مضمون نویسی مقابلہ منعقد ہوا۔ انعام کی تقسیم کی تقریب کے مہمان خصوصی ترک وزیر قومی تعلیم یوسف تیکن اور پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید تھے۔ پاکستان کے بانی ، قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ، مضمون نویسی کا مقابلہ پاکستان کے سفارتخانے کی فکری ترقی کے عزم کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ مضمون نویسی کا مقابلہ ہر سال ترکیہ کے سینئر ہائی اسکولز کے طالب علموں میں ہوتا ہے۔ اس مقابلہ کا موضوع ’’ علامہ محمد اقبال اور مہمت اکیف ایرسوئی ‘20 ویں صدی کے دو عظیم شاعر’ تھے۔ اس موقع پر ، وزیر برائے قومی تعلیم برائے ترکیہ یوسف تیکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ پاکستان اور ترکیہ کے اخوت اور دوستی کے بندھن کو مستحکم کرنے اور اسے ایک مقدس امانت کے طور پر ہماری آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے ہمارے عزم کا مظہر ہیں۔ مقابلے کے مرکزی خیال کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر نے روشنی ڈالی کہ علامہ محمد اقبال اور مہمت عکیف نے قرآن سے تحریک کو متاثر کیا اور ظلم و ستم ، ناانصافی خلاف جدو جہد کی ، اپنی قوموں کو آزادی کی راہ دکھائی۔ ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ، ڈاکٹر یوسف جنید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات صدیوں سے قائم ہیں اور مشترکہ مذہبی ، ثقافتی ، لسانی اور روحانی ورثے میں سرایت کر رہے ہیں۔ انقرہ کے جناح ایونیو سے لے کر اسلام آباد کے اتاترک ایونیو تک ، ہم ہمیشہ کے لئے محبت اور ہم آہنگی کے بندھن سے جڑے ہوئے ہیں۔ سفیر جنید نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیہ ہمیشہ مشکل اوقات میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں۔ ترکیہ میں زلزلہ ہو یا پاکستان میں سیلاب ، حمایت اور ہمدردی ہمیشہ بے مثال رہی ہے۔پاکستانی سفیر نے روشنی ڈالی کہ جناح ینگ رائٹرز کا ایوارڈ ہماری نوجوان نسل کو پاکستان ترکیہ برادرانہ تعلقات کی شاندار تاریخ سے واقف کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور آئندہ نسلوں کو ہمارے باہمی پیار سے آگاہ کرتا رہے گا۔ بعد ازاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ایوارڈز اور۔ انعامات سے نوازا گیا ۔

Exit mobile version