Site icon Daily Pakistan

جنرل باجوہ عمران خان کے محسن ہیں اور یہ انہیں بھی گالیاں دیتا ہے،خواجہ آصف

تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، وزیر دفاع

تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، وزیر دفاع

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان محسن کش انسان ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ عمران خان کا محسن ہے اور یہ انہیں بھی گالیاں دیتا ہے۔ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لاگیا گیا جس نے معیشت کو تباہ کردیا آج وہ کہہ رہا ہے اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔عمران خان اچانک پاکستان پر نازل نہیں ہوا اسے منصوبے بندی کے ذریعے2011کے بعد لانچ کیا گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف بیرون ملک کی عدالت میں ایک اخبار نے جھوٹا بیان لگانے پر معافی مانگی،ہمارے خلاف ٹیلی ویژن پر مہم چلائی گئی۔عمران خان کہتا تھا کہ برطانوی عدالتوں میں انصاف ملتا ہے اس نے شہباز شریف کو دوباہ جیل بھیجا اورتیسری بار بھیجنے کی تیاری کررہا تھا۔ہم نے سیاسی خواتین کو کبھی نشانہ نہیں بنانا ہمارے قائد کی بیٹی کو گرفتارکیا گیا ایک مرد مجاہد رانا ثناء پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جسے عدالت نے بری کیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس ملک میں اب تمام ادارے آئینی حدود میں اس ملک کی خدمت کریں گے۔ملک کا اقتدار سونپنے کا اختیار عوام کے پاس ہے۔عمران خان محسن کش انسان ہے اسے اب حساب دینا پڑے گا۔کہتا تھا میں اسمبلیاں توڑوں گا میں نے کہا کہ پرویز الٰہی کا اعتبار نہ کرنا یہ اب کہے گا کہ پرویز الٰہی کو لگانا میری غلطی تھی۔

Exit mobile version