Site icon Daily Pakistan

جنگ میں پہل نہیں کرینگے،نائب وزیر اعظم:دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، ترجمان پاک فوج

جنگ میں پہل نہیں کرینگے،نائب وزیر اعظم:دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، ترجمان پاک فوج

جنگ میں پہل نہیں کرینگے،نائب وزیر اعظم:دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، ترجمان پاک فوج

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پورا خطہ امن و امان کے حوالے سے خطرے میں ہے ،بھارت خطے میں جان بوجھ کر صورتحال کشیدہ کررہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے ،بھارت کے غیرقانونی اور غیرسنجیدہ بیانات سے صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے۔
بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں ،پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی اقدامات جارحیت پر مبنی ہیں ،پاکستان دہشت گردی کا شکار رہاہے،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہواہے،معصوم شہریوں کا قتل کسی صورت قابل قبول نہیں،تصادم روکنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہیں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بھی پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی۔
دہشت گردی کے متاثرین کا دکھ پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا ،بھارت پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے ہیں۔
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے،پاکستان پر الزام لگانا بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے،بھارت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کررہاہے۔
بھارت اپنے مسائل حل کرنے کی بجائے الزامات دیگر ممالک پر لگارہاہے،بھارت کے غیرسنجیدہ بیانات اور الزامات کی وجہ سے پورا خطہ خطرے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ مخر کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ،پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کا اقدام جنگ تصور ہوگا،سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو پانی روکنے کا کوئی اختیار نہیں۔
پاکستان نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی ہے،کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ،پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔
بھارتی قیادت ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ،پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت تیارہے،بھارت دوسروں پر انگلی اٹھا کر اندرونی مسائل سے توجہ ہٹا رہاہے،جنگ میں پہل نہیں کریں گے ، بھارت نے مہم جوئی کی تو جواب سخت ہو گا۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام واقعہ لائن آف کنٹرول سے 230کلومیٹر دور ہوا،ہم پہلگام واقعہ کے حقائق پر جائیں گے ، الزامات پر نہیں۔
جائے وقوعہ سے پولیس اسٹیشن پہنچنے کیلئے کم سے کم 30منٹ کا سفر ہے ،10منٹ میں کیسے ممکن ہے کہ کوئی ایف آئی آر درج کرا دے؟10منٹ میں درج ایف آئی آر میں ہینڈلر جیسے الفاظ استعمال کیے گئے۔
واقعے کے فوری بعد درج ایف آئی آر نے سوالات پیدا کردیئے ہیں،پہلگام واقعہ کو فوری طور پر مسلمانوں سے جوڑ دیا گیا ،بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعہ کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگادیا۔
دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،الزام لگایا گیا کہ لوگوں کو شناخت کر کے مارا گیا ،اتنے کم وقت میں لوگوں کی شناخت کس طرح ممکن ہے؟

Exit mobile version