بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہیں: انوار الحق کاکڑ

Tuesday, 29 April, 2025

سابق وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب آنکھ کے بدلے آنکھ، گاں کے بدلے گاں، شہر کے بدلے شہر اور ملک کے بدلے ملک کے اصول کے مطابق ہوگا۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف انجام کا خوب اندازہ لگا کر فوری فیصلہ کرنے کے عادی ہیں جنہیں پورے ادارے کی حمایت حاصل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اطمینان رکھیں وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کی پوری طرح اہل ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں