پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کے لیے بلاول بھٹو اور فاروق نائیک کے نام تجویز کردیے ہیں۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق اٹارنی جنرل اور وزیر قانون جوڈیشل کمیشن میں حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں.پیپلز پارٹی نے کمیشن میں برابر کی نمائندگی کے حکومتی وعدے کے پیش نظر دونوں نام تجویز کیے ہیں۔ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی سے دو دو اراکین شامل ہوں گے۔