Site icon Daily Pakistan

حافظ نعیم الرحمن کا پارا چنار معاملے پر گرینڈ جرگہ بلائے کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمن کا پارا چنار معاملے پر گرینڈ جرگہ بلائے کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمن کا پارا چنار معاملے پر گرینڈ جرگہ بلائے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت جن حالات سے دو چار ہے اس میں ضروری ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارا چنار کے معاملے پر ایک گرینڈ جرگہ بلانے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پارا چنار معاملے پر ایک گرینڈ جرگہ بلایا جائے، یہ حالات پاکستان کے لیے اچھے نہیں ہیں، افسوس کی بات ہیکہ ایک چھوٹا سا مسئلہ اتنا بڑا بن گیا ہے۔حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ جب لوگ اپنے دائرے سے ہٹ کر کام کرتے ہیں تو حالات خراب سے خراب تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ڈنڈے کے ذریعے جب معاملات کو حل کیا جاتا ہے تو مسائل حل نہیں ہوتے، ملک میں امن و امان کی ذمے دار حکومت ہے، اسے چاہیے کہ گفتگو کرے، بات چیت کرے۔

Exit mobile version