قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ ہر پلئیر آئی پی ایل کھیلنا چاہتا ہے، یہ دنیا کی بڑی لیگوں میں سے ایک ہے اور اگر مستقبل میں موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا۔سال 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑی شریک نہیں ہوسکے۔ بھارتی حکومت نے لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے حصہ لینے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں شعیب ملک، شعیب اختر، کامران اکمل، سہیل تنویر، شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی افتتاحی ایڈیشن میں شریک ہوئے تھے۔