Site icon Daily Pakistan

حکمرانوں کا نقصان کیوں نہیں ہوتا ، یہ کیوں نہیں غریب ہوتے؟ علامہ ناصر عباس

حکمرانوں کا نقصان کیوں نہیں ہوتا ، یہ کیوں نہیں غریب ہوتے؟ علامہ ناصر عباس

حکمرانوں کا نقصان کیوں نہیں ہوتا ، یہ کیوں نہیں غریب ہوتے؟ علامہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو تکلیف کیوں نہیں ہوتی، غریب کیوں نہیں ہوتے؟اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عدالت نے پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک کی تمام اکائیاں اکٹھی ہوں۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ طاقت کا غلط استعمال نہ کیا جائے، حکمرانوں کی فیکٹریاں، کارخانے اور شوگر ملیں چل رہی ہیں جبکہ پی آئی اے اور سٹیل ملز خسارے میں ہیں۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ تاریخ میں ظالموں کا انجام دیکھو، آج عوام جاگ چکے ہیں جنہوں نے 8 فروری کو خاموش انقلاب کا آغاز کیا، پاکستان کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، ان کی رائے کو بلڈوز نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی راہیں روکیں گے تو انقلاب کے لیے اٹھیں گے، سب بے نقاب ہو رہے ہیں اور گندگی کے ڈھیر نکل رہے ہیں، 9 فروری بڑا سانحہ ہے جب مینڈیٹ بدلا گیا۔

Exit mobile version