Site icon Daily Pakistan

حکومت سندھ نے بلدیاتی الیکشن سے قبل انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

sindh

حکومت سندھ نے بلدیاتی الیکشن سے قبل انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل سرکاری افسران کے تبادلہ ا ور تقرریوں سے متعلق درخواست پر چیف سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو3روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات سے قبل افسران کے تبادلے اور تقرریوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ صوبے میں ہونے والے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کو کالعدم قرار دیاجائے۔بڑے پیمانے پر تبادلے کرنے پر عدالت سندھ حکومت پر برہم ہوگئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ؟درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے تبادلے پر عدالت نے اظہار حیرت کیا۔

Exit mobile version