Site icon Daily Pakistan

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان کردیا

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پٹرول پمپس کی بندش کا اعلان

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پٹرول پمپس کی بندش کا اعلان

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے کمی کی گئی ہے۔حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 267 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 184 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 15 روپے کمی سے 187 روپے 73 پیسے پر پہنچ جائے گی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 280 روپے پر برقرار ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے آئندہ پندرہ روز کیلئے ہوگا۔

Exit mobile version