Site icon Daily Pakistan

حکومت پاکستان ملک میں سستے اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیئے پر عزم ہے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا رومانیہ میں وزارتی گول میز کانفرنس سے خطابکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں سستے

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا رومانیہ میں وزارتی گول میز کانفرنس سے خطابکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں سستے اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیئے پر عزم ہے ڈیجیٹلائزیشن کے لیئے اقدامات جاری ہیں یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ملک میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر و سروسز کے مختلف پروگرامز پر کام کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ یونیورسل سروس فنڈ ملک کے دور دراز علاقوں میں تیز ترین براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لیئے اہم کردار ادا کر رہا ہے گزشتہ چار سالوں میں 28 ملین لوگوں کو کیوریج و کینکٹوٹی کی سہولیات دینے کے لیئے 226 ملین ڈالرز کے 79 نئے منصوبوں کے کنٹریکٹ دیئے گئے ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیئے "سمارٹ فون فار آل” کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں وفاقی وزیر امین الحق نے مزید کہا کہ شفاف اور تیز ترین پبلک سروسز کی فراہمی کے لیئے اقدامات جاری ہیں
حکومت نوجوانوں خصوصا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیئے پر عزم ہے

Exit mobile version