Site icon Daily Pakistan

حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں: مولانا فضل الرحمن

حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں: مولانا فضل الرحمن

حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں: مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں۔
لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے وفد سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورت کے لیے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہر چیز کو مہنگا کر دیا گیا، غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی۔ انہوں نے کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ پر 7 ہزار دکانوں اور 500 گھروں کو مسمار کرنا چاہتی ہے۔

Exit mobile version