Site icon Daily Pakistan

دہشتگردی کے خلاف جنگ پائیدار امن اور استحکام تک جاری رہے گی،آرمی چیف

سلامتی کونسل اور یو این سیکریٹری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، آرمی چیف

سلامتی کونسل اور یو این سیکریٹری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، آرمی چیف

کراچی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ا ب تک کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے وادی تیراہ اور ضلع خیبر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک افغان سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈر ویسٹرن بارڈ مینجمنٹ آپریشنل تیاریوں اور بارڈر کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کی بے شمارقربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے۔دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم پائیدار امن ا ور استحکام حاصل نہیں کرلیتے۔

Exit mobile version