Site icon Daily Pakistan

رات ڈراؤ نا خواب دیکھتے،صبح دفعہ 144 لگا دیتے ہیں، شیخ رشید احمد

shikh rashid

رات ڈراؤ نا خواب دیکھتے،صبح دفعہ 144 لگا دیتے ہیں، شیخ رشید احمد

اسلام آباد: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پھٹ چکی ہے انتخاب میں نہیں احتساب میں جائیگی، رات ڈراؤنا خواب دیکھتے ہیں، صبح دفعہ 144 لگا دیتے ہیں آج اگر لاہور میں پھڈا ہوا تو لوگ پھٹ پڑینگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ گذشتہ روز کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے۔پہلے عمران خان کو قاتل کہا پھر درویش کے ایکسیڈنٹ کا بیانیہ بنایا، درویش ظل شاہ کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کردیگی۔ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے۔ پولیس ہمدردیاں تبدیل کرتے ہوئے عدت کے دن بھی پوری نہیں کرتی۔

Exit mobile version