Site icon Daily Pakistan

رات گئے بلاول اور محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات

رات گئے بلاول اور محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات

رات گئے بلاول اور محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات

جے یو آئی کے سربراہ آئینی ترمیم کی منظوری اور نامنظور کے درمیان فیصلہ کن عنصر بن گئے۔ بلاول بھٹو اور محسن نقوی نے رات گئے فضل الرحمان سے طویل ملاقات کی۔رہنماں نے آئینی ترمیم پر مشاورت کی۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو جیت کا اشارہ دے کر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بلاول اور محسن نقوی نے فضل الرحمان سے آج کی جانے والی آئینی ترامیم کی حمایت کی درخواست کی جس پر مولانا نے سوچنے کے لیے وقت مانگا۔جے یو آئی ف کے رہنما کامران مرتضی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کچھ تجاویز آئی ہیں، ان تجاویز پر پارٹی کی شوری اور مجلس عاملہ کے ارکان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ آئینی ترمیم آج اسمبلی میں آرہی ہے یا نہیں۔اس سے قبل ہفتے کی شب اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کے لیے اپنی تجاویز پیش کی تھیں۔اس ملاقات کے بعد اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور مولانا سے ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بتائیں۔حکومتی وفد کے بعد پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کا وفد میڈیا سے بات کیے بغیر چلا گیا۔

Exit mobile version