Site icon Daily Pakistan

رو س سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، مصدق ملک

صاف پانی میں غلاظت پھینکی جاتی ہے اوروہی سب پی رہے : مصدق ملک

صاف پانی میں غلاظت پھینکی جاتی ہے اوروہی سب پی رہے : مصدق ملک

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس سے خام تیل سے متعلق ڈیل کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ روس سے خام تیل کا کوئی کارگو نہیں خرید رہے، ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا، ہمارے پاس ایل این جی سر پلس ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ ایل این جی کی قیمتیں گر چکی ہیں، پاکستان اپنے 5 ایل این جی کارگو مخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو مخر کرنا زیرِ غور ہے۔

Exit mobile version