Site icon Daily Pakistan

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ فواد چوہدری کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا اور گرفتاری کے لئے اسلام آباد کی دو موبائل وین آئیں۔فواد چوہدری کی گرفتاری پر ساتھیوں نے مزاحمت بھی کی لیکن پولیس زبردستی فواد چوہدری کے ساتھ لے گئی،فواد چوہدری زمان پارک احتجاج سے واپس جارہے تھے۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے انہیں تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

Exit mobile version