Site icon Daily Pakistan

ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے دباو میں نہیں آئیں گے، حنیف عباسی

ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے دباو میں نہیں آئیں گے، حنیف عباسی

ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے دباو میں نہیں آئیں گے، حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کیلئے کسی دباو میں نہیں آئیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی اراضی واگزار کروانے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کیلیے کسی دباو میں نہیں آئیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ لاہور اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشنز کی از سر نو آرائش کی جارہی ہے۔

Exit mobile version