Site icon Daily Pakistan

سابق ایم این اےحمیر حیات روکھڑی کا جنڈ انوالہ کا دورہ

سابق ایم این اےحمیر حیات روکھڑی نے جنڈ انوالہ کا تنظیمی دورہ کیا انھوں نے یونین کونسل کی سطح پرتنظیم سازی و ریکارڈ کی سیکروٹنی کے لیےبھکر کا دورہ کیا۔حمیر حیات خان روکھڑی کے ہمراہ سینئر نائب صدر خوشاب ملک وارث بگھور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)میانوالی حکیم محمد ایوب قریشی ڈویژنل نائب صدر سرگودھا پاکستان مسلم لیگ(ن)اشفاق خان اور ملک مدثر نذیر اتراء جوائنٹ سیکرٹری سرگودھا ڈویژن بھی خنانخیل ہاؤس جنڈانوالہ پہنچے۔ پاکستان مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کی طرف سےضلع بھکر کے لیےنامزد سیکروٹنی کمیٹی میں شامل تمام عہدیدران نے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) بھکر عبدالمجید خنانخیل سابق ایم این اے،ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ بھکر،تیمور خنانخیل سےملاقات کی اور تنظیمی امور پر بات چیت کی اور خصوصاً بھکر میں ضلع کونسل کی سطح پرکی گئی تنظیم سازی کے معاملات دیکھے اور ان پر گفتگوکی۔حمیر حیات خان نے، عبدالمجید خنانخیل ضلعی صدر بھکر کو پارٹی کو فعال رکھنے پرانکی خدمات کو سراہا اور انکے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا

Exit mobile version