Site icon Daily Pakistan

سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ان کے مشیر نے کہا ہے کہ 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کے انفیکشن کے باعث کل شام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد کو دل کی تکلیف بھی ہے، وہ آخری بار جولائی میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔مہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک 22 سال وزیر اعظم رہے۔

Exit mobile version