سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ،سعودی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا ہے اب پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔
دوسری طرف سعودی عرب میں شاہ سلمان کی جانب سے اُمت مسلمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اوریہ امید بھی ظاہر کی کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہر مسلمان کے لیےامید اور امن کا باعث بنے .اس کے ساتھ ساتھ شاہ سلمان نے حرمین شریفین میں آنے والے زائرین کی خدمت کرنے والے حکام کو ہدایت کی کہ اعلیٰ ترین کارکردگی اور عمدگی کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ زائرین اپنی عبادات آرام اور سکون کے ساتھ ادا کریں۔