Site icon Daily Pakistan

سندھی کلچر ڈے شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہے، ناصر شاہ

سندھی کلچر ڈے شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہے، ناصر شاہ

سندھی کلچر ڈے شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہے، ناصر شاہ

وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے یوم ثقافت سندھ پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ناصر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھی کلچر ڈے شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم ثقافت سندھ ہم آہنگی رواداری کا عکاس ہے۔وزیر توانائی سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کی زمین صدیوں سے امن، بھائی چارے اور محبت کی روشنی کا مینار رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی سندھی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Exit mobile version