Site icon Daily Pakistan

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملکی سطح پر سونے کی قیمت ہوشربا اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3050 روپے مہنگا ہوگیا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا1لاکھ69ہزار650روپے سے بڑھ کر1لاکھ72ہزار700روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب 614روپے کے نمایاں اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ45ہزار448روپے سے بڑھ کر1لاکھ48ہزار62روپے پر جا پہنچی جبکہ زیر تبصرہ مدت میں عالمی بلین مارکیٹ میں1ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1794ڈالر سے گھٹ کر 1793ڈالر ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز عالمی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا11ڈالر مہنگا ہوا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا800روپے اور دس گرام سونا686روپے مہنگا ہو گیا ۔

Exit mobile version