Site icon Daily Pakistan

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات جاری ہیں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات جاری ہیں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات جاری ہیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ مدمقابل ہیں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ سمیت ملک بھر میں 12 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ہوگی صدارت کی سیٹ پر پینل کے امیدواروں سمیت کل چھ امیدوار آمنے سامنے ہونگے حامد خان گروپ کی طرف سے صدارت کیلئے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری میدان میں ہیں عاصمہ جہانگیر گروپ سے ایڈوکیٹ خالد جاوید صدرات کے امیدوار ہیں نائب صدر بلوچستان کیلئے عدنان اعجاز شیخ اور نصیب اللہ خال اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہوگا کے پی سے نائب صدر کیلئے نواز سواتی اور یوسف مغل کے درمیان مقابلہ ہوگا پنجاب سے نائب صدارت کیلئے بشری قمر اور یونس نول مدمقابل ہیں نائب صدر سندھ کیلئے جاوید احمد راجپوت اور مسرور علوی آمنے سامنے ہونگے جنرل سیکرٹری کی سیٹ کیلئے حامد خان گروپ کے مقتدر اختر شبیر اور عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے سید علی عمران امیدوار ہیں فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے حزا بخاری اور حامد خان گروپ کی طرف سے رقیہ سمیع مد مقابل ہیں سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں 3328 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر جڑواں شہروں سے 592 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ووٹنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا

Exit mobile version