Site icon Daily Pakistan

سیلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کیاجائے ، وزیراعظم

سیلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کیاجائے ، وزیراعظم

سیلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کیاجائے ، وزیراعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے استور میں سیلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلی فون کیا اور استور سیلابی صورتحال پر بریفنگ لی۔شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کیا جائے، فینہ گاں میں سیلابی ریلے سے بہہ جانے والے دو پلوں کو بھی متبادل راستہ فراہم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کے انتظامات کیے جائیں، ریسکیو ہونے تک سیاحوں کو امدادی سامان فراہم کیا جائے۔دوسری جانب شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کے محفوظ ہونے کی رپورٹ پیش کر دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو اطالوی اور ایک ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سیاح محفوظ مقامات پر ہیں اور متاثرہ علاقے سے دور ہیں، فینہ پل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔حکام کی جانب سے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ یقینی بنایا جائے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Exit mobile version